نماز - حضرت جعفر صادق
Topic: نماز
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز (1) امن (۲) شادی (۳) عزت (۴) مرتبہ (۵) خلاصی (۶) مراد پانا (۷) قضا میں نقصان اور خواب میں رکوع و سجود پانچ وجہ پر ہے : (1) مراد پانا (۲) دولت (۳) نصرت (۴) فتح پانا (۵) امر حق بجا لانا فرمان حق تعالی ہے : ایمان والو رکوع کرو اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تاکہ تم نجات پاؤ)۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کا جنازہ پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لئے دعا اور ثناء کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پوری نہیں پڑھی ہے۔ تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔