D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نماز - حضرت جابر مغربی

Topic: نماز

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نماز پیشین وقت پر گزاری ہے اور آسمان روشن اور پاکیزہ ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف اس کے مراتب بلند ہوں گے۔ اور اگر آسمان تیرہ اور ابر والا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شام کے فرض پڑھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل و عیال سے معاملہ کرے گا اور ان سے شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ صبح کی نماز گزاری ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو اس کو حیض آئے گا۔ اور اگر بے وضو نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر نماز عشاء کے فرض پڑھے۔ دلیل ہے کہ امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کشتی میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اسکا قرض اترے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کی جگہ پر نہ تھا اور نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ مفسد اور بد کردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھ کر جنگل کو چلا گیا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم کے روضہ مبارک کی زیارت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خلیفہ کی طرف سے انتظام کے ساتھ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے بعد سجدہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے اور دولتمند شخص پر فتح پائے گا اور اس پر قابض ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سوائے خدائے تعالے کے کسی کو سجدہ نہیں کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دیوار پر سجدہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بزرگوں سے رنج اور خواری پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ نماز گزاری ہے اور شہد ہے التحیات پر بیٹھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز کا پہلا سلام بائیں طرف دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا احوال شوریدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیٹھ کر نماز گزاری ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا عذر قبول کیا جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز میں اپنے لئے دعا کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : افْنَادَى رَبَّ نَداءَ خَفْيا" (جب اس نے اپنے پنے رب کو پکارا) کو پکارا۔ شہد بہا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال سے نزدیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کے اند اور اگر دیکھے کہ اس نے اندھیرے میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے خوشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے رات کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سب طرح کے خوف سے امن میں ہو گا اور نعمت بزرگی اور امن پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہلو پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور حلال کی روزی حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیت المقدس میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ میراث پائے گا اور اس پر روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کعبہ میں یا کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کعبہ کا رخ کرے گا اور اس کی عاقبت بخیر ہو گی۔ حضرت حافظ مجبر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نماز پڑھنا تین وجہ پر ہے : (۱) فریضہ (۲) سنت ۳) نفل۔( اگر دیکھے کہ اس نے فرض نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کی قسمت میں حج کرے گا اور بدکاری سے بچائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَر (بے شک نماز بے حیائی اور گناہ سے بچاتی ہے۔) اور اگر دیکھے کہ نماز سنت پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ کاموں پر صبر کرے گا نام روشن ہو گا اور خلقت پر شفقت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نماز نفل پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ عیال کی قدر کرے گا اور دوستوں کے کام میں کوشش کرے گا اور ہر ایک کے ساتھ مروت سے پیش آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت بڑا فکر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کارخانہ یا دکان میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کے کسب اور کام میں برکت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام تسلی اور جمعیت سے ہو گا۔