D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نماز - حضرت ابن سیرین

Topic: نماز

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نماز مشرق کی طرف بڑھتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا۔ اور اگر حج کا محل نہیں ہے تو اس کا میلان عیسائیوں کی طرف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مغرب کی طرف نماز پڑھتا ہے اور اس کا میل قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ دین اسلام کو پس پشت ڈالے گا۔ اور اگر دیکھے کہ راستے میں نماز پڑھتا ہے اور اس کی پشت قبلہ کی طرف ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آتی ہے۔ اس کو تو بہ کرنی چاہیے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز پڑھی ہے اور قبلہ کی طرف کا پتہ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں حیران ہو گا۔ اور اگر نماز قبلہ کی طرف پڑھے۔ دلیل ہے کہ راہ دین میں مستقیم ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی قوم کی امامت کراتا ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر مقتدی ہیں اتنی جماعت پر سرداری کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز کا وقت گزرا ہے اور اس نے کوئی پاکیزہ جگہ نہیں پائی ہے کہ نماز پڑھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام مشکل سے پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نماز توڑی ہے یا نماز پڑھی ہے یا بے وضو پڑھی ہے دلیل ہے کہ جس مطلب میں ہے وہ پورا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں یا مدرسے میں امامت کرائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ اس کا تابعدار ہو گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نماز میں رکوع اور سجود پوری طرح سے بجا لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا کام نیک ہو گا۔