D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نگارگری (نقاشی) - حضرت ابن سیرین

Topic: نگارگری (نقاشی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چھت اور گھر کی دیواروں پر نقاشی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا دار ہے اور دنیا کے کاموں پر فریفتہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نقاشی اور مصوری کار باطل اور ناحق ہے۔ چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے : مَا هَذِهِ التَّمَائِيلُ الَّتِي انْتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ (یہ کیا تصویریں ہیں کہ جن پر تم مرے جا رہے ہو)۔