نقصان - حضرت ابن سیرین
Topic: نقصان
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم میں نقصان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ لیکن عورتوں کے جسم کے نقصان میں صلاح ہے۔ جیسا کہ عورتوں کے بارے میں حرف زا میں بیان ہو چکا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے مال یا کسی چیز میں نقصان ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ فکر مند ہو گا اور اس کو نقصان پہنچے گا۔