D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

شستن (بیٹھنا) - حضرت جعفر صادق

Topic: شستن (بیٹھنا)

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گھوڑے گدھے یا خچر پر بیٹھنا چار وجہ پر ہے : (۱) بخت (۲) دولت (۳) مرتبه (۴) حکومت اور ہوا پر بیٹھنا بادشاہی پر دلیل ہے۔ اگر ہوا اس کی مطیع ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مصلح لوگوں کے ساتھ چلتا ہے اور راستے میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ لالچی اور دین کا مخالف ہو گا۔ چنانچہ فرمان حق تعالیٰ ہے : فَرَحَ الْمُخَلَّفُونَ يَقْعَدِهِمْ (پیچھے رہنے والے اپنے بیٹھنے پر خوش ہیں)۔