نشاسته - حضرت ابن سیرین
Topic: نشاسته
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گیہوں کا نشاستہ مال حلال ہے کہ تجارت کے ذریعہ رنج سے حاصل ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے نشاستہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غمناک ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نشاستہ کا حلوہ کر کے کھالیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گیہوں سے نشاستہ نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے کوئی چیز رنج اور سختی کے ساتھ حاصل کرے گا۔