D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نخچیر (شکار) - حضرت جابر مغربی

Topic: نخچیر (شکار)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار کو جال یا پھندے سے پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر جنگلی آدمی سے مکر اور حیلے کے ساتھ مال ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی آدمی سے کچھ مال چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شکاروں میں مقیم ہوا ہے اور اس کو ان میں مقیم ہونے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی گروہ میں مقیم ہو گا اور اس سے خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ اس کو تکلیف پہنچے گی اور فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر خواب اب میں دیکھے کہ شکار اس کے ساتھ بات کرتے ہیں اور اس کے مطیع ہیں۔ اگر اہل علم اور فضل سے ہے تو بادشاہ کا مقرب ہو گا اور مال پائے گا۔ اور اگر جاہل ہے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس پر تعجب کریں گے۔