D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - General

Topic: .

حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں خوش و خرم دکھائی دیتا صاحب خواب کے بہادر اور 1 ہونے کی نشانی ہے اور کسی شہر میں آپ کا خوش و خرم دکھائی دیتا اس بات کی علامت ہے کہ وہاں کے لوگ عدل انصاف والے ہوں گے، لیکن کبھی کبھی ان میں جھگڑے اور فسادات رونما ہوا کریں گے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو خواب میں دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ خواب والا دین و اسلام کے راستہ پر مضبوط رہے گا اور مسلمانوں میں راست گو مشہور ہو جائے گا اور دیانتداری میں بھی معروف ہو جاوے۔ حضرت امام حسن اور حسین رضی اللہ عنم کو خواب میں دیکھنا اس امر کی علامت ہے کہ خواب والا خیر اور راحت دیکھے گا اور آخر کار شہید ہو کر مرے گا۔ خواب میں جو کا آٹا دیکھنا دین کی درستی کی علامت ہے اور گیہوں کا آٹا دیکھنا نفع بخش مال تجارت حاصل ہونے کی نشانی ہے اور باجرے کا آٹا دیکھنا تھوڑا سا مال حاصل ہونے کی علامت ہے۔