ناودان (پرتاله ) - حضرت جابر مغربی
Topic: ناودان (پرتاله )
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنی چھت پر پرنالہ رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا پرنالہ گر کر ٹوٹا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پرنالہ لوہے یا تانبے کا ہے۔ دلیل ہے کہ ہمیشہ اس کے کام انتظام سے ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے پرنالے سے اس نے پانی لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی سے منفعت پائے گا۔