نان ہا (روٹیاں) - حضرت ابن سیرین
Topic: نان ہا (روٹیاں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دو تین روٹیاں پائی ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے رہائی پائے گا اور شادی اور راحت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نامعلوم جگہ پر آدھی روٹی پائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی آدھی عمر گزری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تھوڑی روٹی پائی ہے اور اس کو نہیں کھا سکا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت روٹیاں ہیں اور کھائی نہیں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرم روٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اندوہ پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گرم روٹی دیکھنا عیش اور راحت پر دلیل ہے اور خشک روٹی اس کے خلاف ہے اور باسی کھانا قحط اور تنگی پر دلیل ہے اور گرم اور پاکیزہ روٹی کھانا بادشاہ کے عدل اور انصاف پر دلیل ہے اور باجرے کی روٹی تنگی عیش اور پر ہیز گاری پر دلیل ہے اور جو کی روٹی کھانا زہد اور پرہیزگاری پر دلیل ہے اور دھان کی روٹی سختی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور مسر اور باقلا کی روٹی غم و اندوہ پر دلیل دلیل ۔ ہے۔