نامہ(خط۔ چٹھی) - اہل تعبیر
Topic: نامہ(خط۔ چٹھی)
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چٹھی دی ہے اور اس کا سرنامہ پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے خیر پہنچے گی۔ اور اگر اس خط کا عنوان نہیں ہے۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عنوان لکھا ہوا ہے اور اس پر مہر لگی ہوتی ہے اور کسی نے کھولی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کا ظاہر نیک ہو گا اور باطن میں غم و اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چٹھی کی میرا اتار کر پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب پڑھا ہوا ہے اور خواب میں دیکھے کہ اس نے خط پڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت زیادہ ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : اقراء كِتَابَكَ كَفَى يَنْفُسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسَنًا (اپنی کتاب پڑھ۔ آج کے دن تیری جان کا حساب لینے کے لئے کافی ہے)۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی بادشاہ کا خط ملا ہے۔اگر کھولا اور پڑھا نہیں ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر کھولا اور پڑھا ہے اور اس میں کوئی بشارت لکھی ہے۔ تو شادی اور خوشی اور منفعت پر دلیل ہے اور اگر اس میں بری باتیں لکھی ہیں۔ تو نا خوش ترش عیش اور ہلاکت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ خط مہر کے ساتھ پایا ہے اور بادشاہ کو دیا ہے تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔