D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت جابر مغربی

Topic: .

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ممبر کو تعبیر خواب میں ایسا تجربہ کار ہونا چاہیے۔ جیسے طبیب بیماروں کے علاج میں تجربہ کار ہوتا ہے۔ خواب دیکھنے والے کو کون کونسے آداب و شرائط ملحوظ رکھنے چاہئیں حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب دیکھنے والے کو چاہئے کہ اس نے جس طرح خواب دیکھا ہو بعینہ اسی طرح مجر کے سامنے بیان کر دے۔ اس میں کمی بیشی ہرگز نہ کرے اور نہ ہی اس میں جھوٹ بولے اور نہ ہی جھوٹ موٹ خواب بنا کر پیش کرے۔ کیونکہ جیل خانہ میں یوسف علیہ السلام نے وہاں کے دو قیدی سائلوں کو ان کے بیان کردہ خوابوں کی تعبیر بتا کر صاف صاف کہہ دیا تھا کہ قُضِي الأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَتِمانِ یعنی جس جس بات کی تم دونوں نے مجھ سے تعبیر دریافت کی ہے وہ میری تعبیر کے مطابق ہی بحکم خداوند واقع ہو جائے گی۔ خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ وہ راست کو اور دیانت دار ہو۔ اگر خواب دیکھنے والا کوئی ہولناک خواب دیکھے جس سے وہ خوف زدہ ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ تین دفعہ آیت الکرسی پڑھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لے اور یہ کلام پڑھے : أَعُوذُ بِرَبِّ مُوسَی وَ إِبْرَاهِيمَ مِنْ هَرَ الرُّوهَا الَّتِي رَأَيْتُهَا مِنْ المُنَاسِيَ انْ تَضُرَبَى فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَ مَعِيشَى عَزَّ جَاهَكَ وَجَلَّ تَنَاؤُكَ وَلَا اللَّهَ غَيْرُكَ (ترجمہ) میں حضرت موسی اور حضرت ابراہیم علیم السلام کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ اس خواب کی برائی سے جو میں نے اپنے سونے کی حالت میں دیکھا ہے۔ بوجہ اس کے کہ مبادا یہ مجھ کو کچھ ضرر اور نقصان پہنچائے۔ میرے دینی اور دنیاوی امور اور میرے روزگار میں۔ الہی ! تیرا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے اور تیری تعریف جلیل الشان ہے اور تیرے سوا اور کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ اس کے بعد دو رکعت نماز نفل پڑھے اور صدقہ دیوے تو اس خواب کے شر اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔ شیطان خواب میں کون کونسی شکل بن کر نہیں آسکتا؟ حضرت امام جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ شیطان تمام خوابوں میں خواہ مخواہ دخل دیا کرتا ہے اور اپنے آپ کو سب چیزوں کی مانند بنا کر پیش ہوتا ہے، لیکن خدا تعالی، پیغمبروں، فرشتوں، آسمان، سورج چاند اور ستاروں کی مانند کوئی صورت اور شکل اختیار نہیں کر سکتا کیونکہ اگر اس کو خدا تعالے کی طرف سے یہ طاقت حاصل ہوتی کہ وہ اپنے آپ کو ان چیزوں کے مانند بنا کر ظاہر کر سکتا تو تمام مخلوقات کے درمیان فتنہ اور گمراہی پھیلا دیتا۔ کیونکہ