ناخن پرا (قیچی) - حضرت ابن سیرین
Topic: ناخن پرا (قیچی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مقراض خواب میں بانٹنے والا مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سر کے بال یا کپڑا مقراض سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ سب نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مقراض دی ہے یا اس نے خریدی ہے۔ اگر اس کے لڑکا ہے تو اور لڑکا آئے گا اور اگر لڑکی ہے تو اور لڑکی آئے گی۔ اور اگر مقراض کے دو ٹکڑے ہیں تو بھی یہی تاویل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مقراض دی ہے یا اس نے خریدی ہے یا اس نے پائی ہے۔ اگر اس کے پاس گھوڑا ہے تو اور گھوڑا خریدے گا یا پائے گا۔ اور اگر اس کے پاس ملک ہے تو اور ملک پائے گا۔ علی ہذا القیاس جو کچھ پاس ہے۔ وہی کچھ اور ملے گا۔