D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ناخن - حضرت ابن سیرین

Topic: ناخن

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن سخاوت، قوم اور لوگوں پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کو ناخن ہتھیار ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن قوت، توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گرا ہے اور پھر دوبارہ اگا ہے اور زیادہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اسکے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اس قدر دراز ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کئے ہیں اور متغیر ہوئے ہیں تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔