نابینا (اندھا) - حضرت جعفر صادق
Topic: نابینا (اندھا)
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نابینائی سات وجہ پر ہے : (۱) درویشی (۲) بد حالی (۳) غم و اندوه (۴) نقصان جسم (۵) مصیبت (1) نقصان مال (۷) دین کی تباہی فرمان حق تعالیٰ ہے : صم بكم على لَهُمْ لا يَرْجِعُونَ (برے۔ گونگے ۔ اندھے ہیں جو رجوع نہیں کرتے)۔ اگر نابینا خواب میں دیکھے کہ بینا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام اس پر کشادہ ہوں گے اور ناامیدی سے امیدوار ہو گا اور حق تعالیٰ کی رحمت سے نصیب پائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَتِهِ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ التَّنُوبَ جميعا اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ سب گناہوں کو بخشے گا)۔