D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نابینا (اندھا) - حضرت ابن سیرین

Topic: نابینا (اندھا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دین اسلام سے گمراہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ اندھی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نصف دین گیا ہے۔ یا کوئی بڑا گناہ کیا ہے اور اس کے اعضاء میں سے کسی پر مصیبت آئے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اندھے کا ہاتھ پکڑ کر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ گمراہ ہو گا۔