مگر مچھ ( نہنگ) - حضرت ابن سیرین
Topic: مگر مچھ ( نہنگ)
حضرت ابن سیرین ۔ ین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مگر مچھ ظالم اور لڑا کا شخص ہے اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مگر مچھ اس کو پانی میں لے گیا ہے اور ڈوب گیا ہے کہ پانی میں ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ نے اس کو کاٹا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر دشمن سے زحمت حاصل ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کو پانی میں لے گیا ہے دلیل ہے کہ اس کو مچھلیاں ہلاک کریں گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ اس پر غالب آیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مگر مچھ کا گوشت یا چڑا یا ہڈی ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب دشمن سے نقصان پائے گا۔