D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

میخ (کھونٹی) - حضرت ابن سیرین

Topic: میخ (کھونٹی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی بھائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں کھونٹی لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا بھائی کھونٹی لگائی جگہ پر کسی مرد کو پکڑے گا۔ کیونکہ دیوار تاویل مرد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھونٹی کو رسی سے باندھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا بھائی کسی مرد کو ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پشت پر کھونٹی ماری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پشت سے فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ بنے گا یا پورے شرف اور بزرگی کو پہنچے گا یا زاہد ہو گا کہ جس کا نام تمام عالم میں مشہور ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی تمام چیزوں میں بزرگی اور دین و دنیا کا مرتبہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کھونٹی اس کے گھر کے دروازے پر ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر اپنے گھر سے کھونٹی اکھاڑ کر باہر پھینکی ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی، لوہے چاندی، تانبے یا ہڈی کی کھونٹی ہے۔ دلیل ہے کہ یہ دو قسم ہے۔ ایک یہ ہے کہ عورت کرے گا۔ دوسرے یہ کہ کسی کو دوست بنائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ستون، لکڑی یا میخ لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ موافق شخص سے دوستی کرے گا۔ اور اگر درخت پر سیخ لگائی ہے اور قرار پائی ہے اور احتیاط کیا ہے کہ کیسے درست لگی ہے۔ اس کی تاویل درخت سے درستی یا نکاح یا بخشش یا ملاقات ہے۔