مورچہ (چیونٹیاں) - حضرت ابن سیرین
Topic: مورچہ (چیونٹیاں)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کیڑے لوگوں کا انبوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ بہت سے چیونٹے اس کے گھر سے نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس گھر کے لوگ دوسری جگہ تبدیل ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اوپر سے چیونٹے اس کے گھر میں گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ چور اس کے گھر گھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی چیونٹیاں جمع ہوئی ہیں یا اس کے منہ سے نکلی ہیں۔ دلیل ہے کہ جلدی ہلاک ہو گا۔