مهره (منکا) - حضرت ابن سیرین
Topic: مهره (منکا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مہرہ پایا ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی قدر اور قیمت کے مطابق مال حاصل کرے گا۔ یا کوئی خدمتگار ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مہرہ پاکیزہ اور سفید ہے۔ دلیل ہے کہ وہ خدمتگار مصلح اور پارسا ہو گا۔ اور اگر سبز مرہ دیکھتے دلیل ہے کہ اس کا خادم مبارک ہو گا۔ اور اگر زرد ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خدمتگار بیمار ہو گا۔ اور اگر سیاہ ہے تو اس کا خدمتگار سخت دل اور بدخو ہو گا۔