منی - حضرت ابن سیرین
Topic: منی
منی وہ پانی ہے کہ جس سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منی کا دیکھنا مال ہے جس سے کہ خوش ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس آب منی کا ایک مٹکا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بہت سی منی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر اپنی کمائی سے مال بہت سا حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے آب منی جاری ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر بیگانے سے مال حاصل کرے گا۔