مندیل (رومال) - حضرت ابن سیرین
Topic: مندیل (رومال)
مندیل بہت بڑا رومال مراد دستار - حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہ خادم ہے اور اس کی کمی بیشی اور نقصان وغیرہ کی تاویل خادم پر رجوع کرتی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نیا مندیل ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خادم حاصل ہو گا اور اگر مندیل سفید یا سبز ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم دیانتدار ہو گا اور اگر مندیل سرخ دیکھے تو اس کا خادم عیش پسند اور سرکش ہو گا۔ اور اگر مندیل زرد ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا۔ بلکہ اصل میں بیمار سا ہو گا۔ اور اگر نیلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم مصیبت زدہ اور اندوہناک ہو گا۔ اور اگر اس کا مندیل تولیہ نما ہے۔ تو اس کا خادم زاہد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سوتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خام با امانت اور دیندار ہو گا۔ اور اگر کسی کا ہے تو بھی اچھا ہو گا۔ اور اگر ریشم کا ابریشم کا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بے وفا اور متکبر ہو گا۔ اور اگر رومال پرانا میلا اور پھٹا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس خادم سے نیکی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مندیل ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ خادم اس سے جدا ہو گا۔ اگر مندیل جلا ہے تو اس کا خادم مرے گا۔