D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

منجم (نجوی) - حضرت ابن سیرین

Topic: منجم (نجوی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ نجومی ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگوں اور بادشاہ کے نزدیک عزت پائیگا اور اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔ لیکن جھوٹی اور محال باتیں کہے گا۔ خاص کر اگر خواب میں احکام نجوم کی بات کہی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ علم نجوم اور ہیئت افلاک کی باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور بڑے لوگ اس کی عزت کریں گے۔ اگر دیکھے کہ احکام نجوم کی باتیں کرتا ہے۔ تو اس کی تاویل بے حرمتی دیکھنا اور جھوٹ بولنا ہے۔