منبر - حضرت ابن سیرین
Topic: منبر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر سلطان اہل اسلام ہے اور جو خیر اور شر منبر میں دیکھی جائے۔ اس کی تاویل سلطان پر واقع ہوتی ہے اور اگر دیکھے کہ وہ منبر پر چڑھا ہے اور حکمت و علم کا خطبہ پڑھا ہے۔ اگر اہل علم سے نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے خویشوں میں سے کوئی عالم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر شعر پڑھے ہیں یا خلاف شریعت باتیں کی ہیں۔ دلیل ہے کہ اہل اسلام میں بددینی اور بدعت کی باتوں سے رسوا ہو گا۔