مناره - حضرت ابن سیرین
Topic: مناره
ن کی حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارہ ایسا شخص ہے جو لوگوں کو ر طرف دعوت دیتا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے منارہ بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ نیک کام کرے گا اور اٹل اسلام کی جماعت کو جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے منارہ اکھاڑا ہے اور خراب کیا ہے۔ دلیل ہے کہ مسلمان متفرق ہوں گے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس منارے کا موذن دنیا سے رحلت کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منارہ بادشاہ یا کوئی بڑا آدمی ہے۔ اگر کسی کوچے میں منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس کوچے میں آئے گا۔ اور اگر منارہ چونے اور اینٹ کا دیکھے۔ دلیل ہے کہ شاہی سردار ہو گا۔ اور اگر کچی اینٹ کا منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ بڑا آدمی رعایا میں سے ہے اور دیندار اور متواضع ہے۔ اور اگر منارہ پتھر اور چونے کا دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ بادشاہ ظالم کا سردار ہو گا۔ اور اگر لکڑی کا منارہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ سردار کمینہ اور کم ہمت ہو گا۔ اور اگر منارہ مسجد کے دروازے پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ وہ سردار عالم اور فاضل ہو گا اور لوگوں کو شریعت کے کاموں کی طرف بلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد کا منارہ گرا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے بزرگوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور لوگوں میں تشویش اور پریشانی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ شہر کے درمیان منارہ ہے تو بادشاہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ منارے کا کلس تانے یا بھرت کا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ ظالم اور جابر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منارے کی چوٹی سونے یا چاندی کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ جھوٹا ہے وفا اور غدار ہو گا۔ اگر منارہ کی اینٹ کا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ گردن کش اور متکبر ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو منارہ کی چوٹی پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ منارے پر کھانا رکھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں کوئی بادشاہ ظاہر ہو گا۔