ملخ (نڈی) - حضرت ابن سیرین
Topic: ملخ (نڈی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زندہ ٹڈی لشکر ہے اور پختہ ٹڈی درم و دینار ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی شہر یا کسی موضع میں مڈیاں ظاہر ہوتی ہیں اور اس جگہ نقصان پہنچایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر وہاں پر لشکر جمع ہو گا اور اس جگہ والوں کو بلا اور زحمت پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے بہت سی ہڈیاں جمع کی ہیں اور ایک برتن میں ڈالی ہیں۔ دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا اور عورت کے مہر میں دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بے قیاس ٹڈی دل آیا ہے اور دریا میں جمع ہو کر وہاں کی سبزی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ مال بے قیاس وہاں پر جمع ہو گا اور پھر لٹ جائے گا۔ تو ویران ہونے پر دلیل ہے۔