مگس (مکھی) - حضرت ابن سیرین
Topic: مگس (مکھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکھی کمینہ اور درویش شخص ہے۔ اگر دیکھے کہ مکھیاں اس پر جمع ہوئی ہیں یا اس کی آنکھ اور منہ میں جاتی ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی کمینے شخص سے مال حاصل کرے گا لیکن نقصان پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کبھی اس کے کان میں گھی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کینے شخص سے بری بات سنے گا جس سے اسے دلی کوفت ہو گی۔ اگر دیکھے کہ وہ مکھی کی آواز سنتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو شور کرتا ہوا سنے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکھی حاسد اور کمینہ شخص ہیں۔ اگر دیکھے کہ اس کے ارد گرد کھیاں جمع ہوتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام حاسد لوگوں سے پڑے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی کھیاں پھرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی باتیں کریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کو مکھیاں کالتی ہیں۔ دلیل ہے کہ کمینے لوگ اس کے خویشوں پر حسد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لکھی کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ حاسدوں کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مکھیاں زمین کے نیچے جاتی ہیں۔ دلیل ہے کہ حاسد اس کا جمع کیا ہوا مال لیں گے اور خزانہ کریں گے اور اس کو نقصان دیں گے۔ مگس انگبیں (شہد کی مکھی)