معلم (استاد) - حضرت ابن سیرین
Topic: معلم (استاد)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں معلم سردار اور داتا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ تعلیم دیتا ہے اور بچوں کو علم سکھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب لوگوں کو حق بات کے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ معلمی کرتا ہے اور لڑکوں کو علم سکھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی کے لائق نہیں ہے۔ اور اپنی جگہ پر اس کی بات روا ہو گی۔