مصطکی - حضرت ابن سیرین
Topic: مصطکی
مصطکی۔ ایک قسم کا گوند ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصطکی چبائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو گفتگو ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ مصطکی کو پانی کے ساتھ چباتا ہے۔ دلیل ہے کہ ر کسی کو شکایت کرے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصطکی کی دھونی آگ پر سلگائی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب قدر بادشاہ سے رنج اٹھائے گا۔