D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

مصحف (قرآن مجید) - حضرت ابن سیرین

Topic: مصحف (قرآن مجید)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کی تاویل علم اور حکمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصحف خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ طالب علم اور دانش ور ہو گا۔ اگر دیکھے کہ مصحف کو آگ میں جلایا ہے۔ فعل اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مصحف کھول کر سر اور آنکھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ سب کام اندازے کے ساتھ کرے گا اور اس شہر کا والی ہو گا۔ اگر دیکھے کہ مصحف اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ اگر نیک بات ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر بری بات ہے تو بدی پر دلیل ہے۔