مسکه (مکھن) - حضرت ابن سیرین
Topic: مسکه (مکھن)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تازہ روغن تاویل میں مال اور حلال نعمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مسکہ لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حلال پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسکہ کھانا کچی گواہی دینا ہے۔ اگر خواب میں بکری کا مکھن کھائے۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ اور گائے کا مکھن دلیل ہے کہ وہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ اور اسی قدر خیر و برکت پائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ حلال جانور کا مکھن مال حلال پر دلیل ہے اور جس کا گوشت حرام ہے، مال حرام پر دلیل ہے۔