D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

مسجد - حضرت اسماعیل

Topic: مسجد

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مسجد کا بنانا خواہش ہے اور گمراہ لوگوں کا جمع کرنا ہے اور پھر ان کو اصلاح پر لاتا ہے اور دشمنوں کی غیبت کرنا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَقَالَ الَّذِينَ غَلَبُوا عَلَى اَمْرِهِمْ نَتَّخِذَنَّ عَلَيْهِمْ مَسْجِدا " (اور جو لوگ ان کے امر پر غالب آئے انہوں نے کہا کہ ہم ان پر مسجد بنائیں گے)۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی جگہ اس کی ملک میں سے مسجد ہوتی ہے۔ دلیل ہے کہ دین میں شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور خلقت کو حق تعالیٰ کی طرف دعوت دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی قوم کے ساتھ مسجد میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑاکا عورت کے ساتھ شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مسجد میں چراغ روشن کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مصلح لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مکہ یا مدینہ کی مسجد میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ سب طرح خوف سے امن میں ہو گا۔