D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

مسجد - حضرت ابن سیرین

Topic: مسجد

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آباد مسجد تاویل میں عالم مرد ہے جس کے پاس صلاح کے لئے بہت لوگ آتے ہیں۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَمَسَاجِدَ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ الله كثيرا" (اور مسجدوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بہت کیا جاتا ہے)۔ اگر دیکھے کہ اس نے مسجد بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ مسلمانوں کے لئے خیر اور نیکی کرے گا اور اس سے اس کو اجر اور ثواب حاصل ہو گا۔ یا کسی قوم کو اپنے کام پر جمع کرے گا یا کسی قوم کو دین اسلام اور شریعت پر قائم رکھے گا۔