مروارید - حضرت ابن سیرین
Topic: مروارید
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر پراگندہ مروارید دیکھے تو عورتوں اور لڑکیوں پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا مروارید ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید کا ہار نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے منہ سے علم اور حکمت کا منظوم کلام نکلے گا اور اس جیسا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ علم توحید اور حکمت کی بات کو چھپائے گا یا قرآن مجید کو بھلائیگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کی لڑیاں گھر میں یا راہ میں بچھائی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی تصنیفات اور تالیفات علم حکمت میں بہت ہوں گی اور لوگ اس کے کلام سے علم اور دانش حاصل کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سوختنی لکڑیوں کے بجائے مروارید جلاتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور حکمت بہت سکھائے گا اور وہ لوگ سکھانے کے قابل نہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید بہت ہے اور وہ پارسا اور دیندار ہے۔ تو یہ اس کی دیانت اور دین پر دلیل ہے اور اگر مالدار ہے تو اس کا مال زیادہ ہو گا۔