مرغابی - حضرت ابن سیرین
Topic: مرغابی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی کی دوسرے مرغوں سے تاویل بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت اور بزرگی پائے گا اور دلی مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی مرغابیاں جمع ہوتی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی معیشت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔ اور اس کی ہڈی مال اور نعمت ہے۔