D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

... . - حضرت جابر مغربی

Topic: ... .

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس مردے نے آواز کا جواب دیا ہے اور اس کو نہیں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی سفر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مردے کے پیچھے کسی نامعلوم مکان میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مرے گا۔ اور اگر اس نے مردے کو کہا کہ فلاں وقت میرے پاس آنا اور اس نے کہا کہ آؤں گا۔ اگر مردہ مصلح اور راست کو ہے۔ تو اسی وقت جب کہا ہے مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے نے اس کو ڈرا کر اپنے پاس بلایا ہے اور اس کو منع نہیں کر سکا ہے تو اس کی وفات پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کو اپنے پاس بلایا ہے اور خود اس کے گھر نہیں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اس کو بازار میں لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسب اور معاش نیک ہو گا۔