D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

...554 - حضرت جعفر صادق

Topic: ...554

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردے نے اس کے اپنے گھر میں گود میں پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ تندرست اور سلامت ہو گا اور اقبال و دولت پائے گا۔ اور اگر وہ مردہ اس کے خویشوں سے ہے تو دعا اور صدقہ کی اس سے امید رکھتا ہے۔ اور اگر کوئی مردے کو اپنے اہل بیت میں سے خوش دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کا حال شاد اور خوش ہو گا۔ اور اگر مردے کو ترش رو اور غمگین دیکھے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اہل بیت میں سے کوئی مردہ اس پر کودا ہے اور جھگڑا کرتا ہے یا اس سے منہ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس مردے نے کچھ وصیت کی ہو گی اور اس نے اسے پورا نہ کیا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ شاد اور خنداں اس کے پاس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دعا اور صدقہ پہنچا ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے حق میں تقصیر کی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اس کو نیک بات کہتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا۔ اور اگر اس کو بری بات کے یا اس کو وصیت کرے تو اس کی تاویل بد ہے۔ اور اگر مردہ اس سے علم و حکمت کی بات کرے یا اس کو وعظ اور نصیحت کرے تو صاحب خواب کی دیانت اور صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور اگر مردے کو دنیاوی زندگی سے بہتر خوشحال اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ خیر اور سعادت سے ہوا ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ مردہ عذاب حق سے امن میں ہے اور اس کی عاقبت