D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

...554 - حضرت جابر مغربی

Topic: ...554

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے ماں باپ کو ترش رو غمگین اور میلے لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی دولت اور اقبال میں نقصان ہو گا۔ کیونکہ خدا تعالے کے گھر میں ہے۔ جس صفت پر مردے کے خواب میں دیکھے گا۔ تو زندہ کے احوال پر دلیل ہے۔ اگر کوئی اپنے باپ کو یا ماں باپ دونوں کو کشادہ رو اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ شرف، بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ تو اس کی تاویل بھی خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کسی نے مردے کو خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ تو مر گیا تھا۔ اس نے کہا انہیں نہیں : میں تو زندہ ہوں۔ دلیل ہے کہ اس جہان میں مردے کی بات اچھی ہے اور حق تعالیٰ اس سے خوشنود ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا إِلى سَبِيلِ الله سَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا إِلى سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتَاجُ بَلْ أَحْمَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَلُونَ فَرِحِينَ بِمَا أَنَّهُمُ اللَّهِ مِنْ فَضْلِهِ (اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل ہوئے ہیں ان کو مردہ خیال نہ کرو۔ بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں۔ رزق دیئے جاتے ہیں اور جو کچھ ان کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دیا ہے اس پر خوش ہیں۔ یہ آیت اس بات پر دلیل ہے کہ مردہ جو کچھ کہتا ہے راست کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ شاد اور خوش اپنے گھر میں آکر بیٹھ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ صدقہ اور دعا اس کو پہنچتی ہے۔