مرد معروف (معلوم شخص) - حضرت ابن سیرین
Topic: مرد معروف (معلوم شخص)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں معلوم شخص کو بیداری کی طرح دیکھے تو اس کے ہم نام یا اس جیسے کو دیکھے گا۔ اور اگر نامعلوم جوان شخص کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا دشمن ہو گا۔ اور اگر نا معلوم بوڑھے کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اسکا نصیب ہو گا اور خیر اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر جوان دیکھے کہ اس کے بال سیاہ سے سفید ہو گئے ہیں۔ دیانت اور اس کے دین کی آہستگی پر دلیل ہے۔ اور اگر معلوم بوڑھے کو دیکھے کہ اس کے بال سیاہ ہو گئے ہیں اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔