ماہی (مچھلی) - حضرت ابن سیرین
Topic: ماہی (مچھلی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے خشک یا شور مچھلی دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی رئیس یا بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر شور مچھلی کھائے۔ دلیل ہے کہ غلام اس کو نقصان پہنچائے گا۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ شور مچھلی بھنی ہوئی تاویل میں سفر ہے جو طلب علم یا کسی مرد کی صحبت کے لئے ہو گا۔ اور چھوٹی مچھلی کا کھانا جھگڑا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز مچھلی کے جسم سے جیسے خون اور ہڈی یا اور کچھ جو مچھلی کے پیٹ میں ہوتا ہے پایا ہے۔