D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

.... - حضرت جابر مغربی

Topic: ....

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کوئی بڑا آدمی یا کوئی عالم زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مذہب اور اس کی خصلت زندہ ہو گی۔ خواب نیک ہو یا ہد ہو۔ بہتر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مردے نے بغل میں لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور صاحب خواب کا کام اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چیز مردے کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ چیز مہنگی ہو گی اور اس کا نرخ گراں ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ مردہ بخشا ہوا اور شہید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اس سے کھانا مانگتا ہے دلیل ہے کہ مردہ اس سے صدقہ کی امید رکھتا ہے۔