.... - اہل تعبیر
Topic: ....
ور اگر سیاہ لباس میں دیکھے۔ دنیا سے شہید کیا ہے اور اگر سفید لباس میں دیکھے۔ د دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا درجہ نیک ہے۔ او دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہے اور اہل دوزخ کا لباس سیاہ ہے۔ اور اگر سرخ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بد ہے۔ اور اگر زرد یا نیلے لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب غم اور مصیبت میں مبتلا ہو گا۔ اور اگر نقش دار لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے ساتھ دنیا میں جھگڑتا ہو گا اور حق بجانب مردہ ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حق بجانب زندہ ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر زندہ شخص خواب میں مردے کو کپڑے پہنائے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ تاویل کفن مردہ مردے کے کفن کی تاویل) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ معلوم مردے کو کفن کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس دنیا میں مردے کا طریقہ پکڑے گا۔ اگر عالم تھا تو علم میں اور اگر مالدار تھا تو مال میں۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مردے کا کفن اتارا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مردہ زندے کی قبر میں ہے اور اس مردے کا حال نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کو کفن دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مردے کے خویشوں کو کپڑا دے گا۔