ماه (چاند) - حضرت جابر مغربی
Topic: ماه (چاند)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چاند اس کے ہاتھ میں یا گود میں پکڑا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر پہلی کا چاند دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ وہ عورت اس سے اصل اور نسبت میں کم درجہ کی ہوگی۔ اور اگر چاند آدھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کا اصل مولا زادوں کا ہو گا۔ اور اگر چودہویں کا چاند ہے۔ دلیل ہے کہ وہ عورت اصلی اور نسب میں اس سے بہتر ہو گی۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس صفت کا شوہر کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ چاند پاکیزہ اور روشن ہے اور اس کے گھر میں آکر اترا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت کرے گا اور اس سے منفعت پائے گا۔