D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ماه (چاند) - حضرت ابن سیرین

Topic: ماه (چاند)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاند خواب میں خاص کر اگر چودہویں کا ہے بادشاہ کو دیکھنا ہے اگر دیکھے کہ چاند کے دو ٹکڑے ہو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ یا وزیر ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس پر فریاد کریں گے اور اپنا انصاف چاہیں گے اور وہ شخص ولایت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو چاند آپس میں لڑتے ہیں۔ دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ ایک ان میں سے گر کر پارہ پارہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان دو بادشاہوں میں سے ایک گرے گا۔