ماه (چاند) - حضرت دانیال
Topic: ماه (چاند)
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاند بادشاہ کا وزیر ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے چاند پکڑا ہے یا اس کو اپنی ملک میں دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا یا وزیر بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند کے ساتھ لڑائی اور جھگڑا کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ وزیر سے جھگڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند کی جگہ پر مقیم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چاند کا نور لیا ہے۔ دلیل ہے کہ وزارت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آسمان کا چاند پکڑا ہے اور نور و شعاع نہیں رکھتا ہے اور تاریک و تیرہ بھی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چاند تیرہ و تاریک ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا وزیر کسی کام کے باعث اس کا محتاج ہو گا۔