D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ماکیاں (مرغی) - حضرت ابن سیرین

Topic: ماکیاں (مرغی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی خادم یا کنیز پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مرغی خریدی ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یا خادم مزدوری پر لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی اور بے اندازہ مرغیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ ریاست اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خادموں سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی ذبح کی ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے غلام کا فرزند یا اس کی کنیز کسی بلا میں گرفتار ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغی کا انڈہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی یا خادموں سے مال حاصل کرے گا۔