D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ماست (وہی) - حضرت دانیال

Topic: ماست (وہی)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ وہی ایسا مال ہے جو سفر میں حاصل ہوتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے وہی کھایا ہے۔ خاص کر اگر شیریں ہے تو سفر سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دہی سے مکھن نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر مال حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے میٹھا دہی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا۔ اور ترش دہی غم و اندوہ ہے۔