..... - General
Topic: .....
یافتن کان ہا پانا مختلف چیزوں کی کانوں کا) ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کو کھودا اور وہاں ایک کان سونے کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بموجب اپنی قدر کے کوئی ولایت و حکومت پائے اور اگر خواب دیکھنے والا مصلح و نیکوکار پارسا اور اہل دین ہو تو دلیل یہ ہے کہ حق تعالی اس کو علم اور حکمت نصیب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان چاندی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت جو بزرگ و رئیس لوگوں میں سے ہو زوجیت میں لائے جو کہ باجمال اور بالدار بھی ہو گی۔ اور بعض معتبر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند مبارک قدم پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان تانبے یا پیتل کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار و رئیس بد کردار و بے رحم کے ساتھ صحبت و ملاقات ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان قلعی رانگ یا ٹین کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی خوبصورت عورت اپنی زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لوہے کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی سردار و رئیس قومی کے ساتھ ملاقات و صحبت ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لوہے کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے یا عورت کی طرف سے کوئی منفعت پہنچے اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان زبر جد اور زمرد کے جواہرات کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب مال اور صاحب جاہ ہو جائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان یا قوت کی پائی تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مال و دولت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان فیروزہ کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر ظفر پائے اور اس کو مغلوب کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان عقیق کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے کوئی نفع پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان شبہ (جو کہ ایک قیمتی اور نہایت مفید پتھر ہوتا ہے) کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی سردار و رئیس کے ساتھ کوئی گفتگو کرے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان لعل کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی جاہ اور حشمت پائے اور اگر دیکھے کہ اس . اس نے کوئی کان نو شاور کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ اندو ہے کہ وہ اندو ملین و غمناک ہو۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نمک کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی بزرگ یا رئیس سے کوئی منفعت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان سرمہ یا زاک یعنی پھٹکڑی کی پائی تو دلیل اس کی غم و اندوہ پر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کو کان گل زرد یعنی زرد مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل سفید سفید مٹی یا کھڑیا مٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ کسی سردار و رئیس کے ساتھ اسکی صحبت و ملاقات ہو۔ نے کوئی یا قوت ایک جواہر کا نام مشہور ہے) ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبز تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہو یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہو۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ وہ کنیزک یا وہ عورت جو کہ وہ رکھتا ہو اس پر حرام ہو جائے۔ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و بانصیب زوجیت میں لائے۔ اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہو تو دلیل ہے کہ اس کے ہار، فرزند پیدا ہو۔ اور اگر دیکھے اس کے ابھی کوئی اور اپنی شان منی میں عالم تھا تو وہ کیا فرزند اس کا مفسد ہو۔. اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی سرخ یاقوت تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تونگر و مالدار اور باجمال زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سبز تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت پارسا و نیک سیرت زوجیت میں لائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار صورت ہو۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری، زاہدہ، مصلح اور نیکو کار ہووے۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یا قوت خواب میں چھ وجہوں پر ہوتا ہے : (۱) مال (۲) کنیزکے (۳) علم (۴) بیٹا (۵) مرد نیک (۶) لڑکی کنواری۔ یبروج (مردم گیاه، لکھنی بوٹی) لکھنی بوٹی ۔ ایک گھاس کی جڑیں ہیں جو کہ آپس میں گلے ملے ہوئے مرد اور عورت کی شکل میں ہوتی ہیں) واضح رہے کہ بیروج بوٹی کو ابرو صنم بھی کہتے ہیں اور یہ آدمی کی صورت میں ہوتی ہے۔ ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس یہ ابرو صنم بوٹی تھی یا کسی نے اس کو دی تو دلیل ہے ہے کہ وہ کسی مرد کمینہ اور پست قد کی خدمت میں مشغول ہو اور اس سے زحمت و تکلیف پائے اور اگر دیکھے کہ اس نے بیروج بوٹی کھائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی اس صفت کے مرد کے مال میں سے کچھ کھائے۔ اور دیکھنا بروج بوٹی کا خواب میں کسی منفعت کا باعث نہیں ہوتا۔