D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

..... - General

Topic: .....

ہلیلہ (ہرا مشہور چیز ہے) ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہلیلہ کاملی خواب میں دیکھنا دلیل غم و اندوہ پر ہوتا ہے۔ اور ہلیلہ زرور بیماری پر ہوا کرتا ہے اور ہلیلہ سیاہ کی دلیل مصیبت پر ہوتی ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ ان میں سے ایک قسم کا ہلیلہ کھا رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اندوه و غم اس کا سخت تر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ ان ہلیلوں میں سے کوئی ہلیلہ شکر قند یا شہد کے ساتھ ملا کر کھا رہا تھا تو دلیل ہے کہ اندوه و غم اس کا کمتر ہو گا۔ اور دیکھنے میں ہلیلہ کی کوئی منفعت نہیں ہوتی۔ ہائے (ہم ایک جانور کا نام مشہور ہے) ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہما خواب میں دولت عزت بزرگی اور ظفر ہوتا ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی ہما جانور تھا تو دلیل ہے کہ وہ بموجب قدر اس جانور کے عزت اور دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ ہما جانور اس کے ہاتھ سے اڑ گیا تو دلیل ہے کہ اس کی جاہ و منزلت اور عزت و حرمت میں نقصان آئے گا۔ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہما جانور خواب میں کوئی بادشاہ ہوتا ہے کوئی رئیس یا کوئی مرد بزرگوار اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کسی ہما جانور کو مار ڈانا اور اس کا گوشت کھایا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی مرد بزرگوار اور رئیس پر قهر و غلبہ حاصل کرے اور مال اس کا لے گا اور اس کو کھا جائے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی ہما جانور تھا تو دلیل ہے کہ وہ ان لوگوں سے جو بیان کئے گئے ہیں کوئی خیر اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی ہما جانور کو تیرے یا کسی پتھر سے مارا تو دلیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی پس پشت کوئی سخن بد کے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی ہما جانور نے اس کو کوئی خراش یا زخم پہنچا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ان لوگوں کی طرف سے کوئی مضرت پہنچے گی۔ امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہما جانور کا خواب میں دیکھنا میں سات وجہوں پر ہوتا ہے : (1) بادشاہ (۲) رئیس (۳) کوئی مرد بزرگوار (۴) دولت (۵) بزرگی (۲) فرماں روائی (۷) عزت و اقبال